پختونخوا:دہشتگردوں نے 17 مزدوروں کو اغوا کرلیا، 8 بازیاب

140
Clashes in North and South Waziristan

لکی مروت:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے 17 مزدوروں کو اغوا کرلیا، جن میں سے 8 کو بازیاب کروا لیا گیا۔

مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق لکی مروت کے علاقے کبل  خیل میں دہشت گردوں نے 17 نہتے افراد کو اغوا کرلیا، جن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد مزدور ہیں۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 مغویوں کو بہ حفاظت بازیاب کروالیا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ اغوا کی واردات بھتہ خوری کے مقصد سے کی گئی ہے، اسی دوران دہشتگردوں نے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی میں مصروف ہیں اور باقی مغوی مزدوروں کو بازیاب کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ملوث عناصر کو جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔