جاپان میں دسمبر کے آخر میں 25 سالوں میں انفلوئنزا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جاپان کی وزارت صحت کے مطابق 23 سے 29 دسمبر کے دوران 5000 کلینکس کے ریکارڈز کے مطابق 3 لاکھ 17 ہزار 812 افراد میں فلو کی تشخیص ہوئی جو کہ 2023 میں اسی مدت میں ریکارڈ ہونے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
جاپان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سرد موسم کے دوران فلو کے کیسز میں عموماً اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ حالیہ دنوں میں فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی فلو کے کیسز میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں گزشتہ سال 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد تصدیق شدہ فلو کے کیسز سامنے آئے تھے۔