نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا

209

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا جس میں  نہ صرف فلسطین بلکہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسرائیل کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل نقشے کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے اس بے بنیاد اور انتہاپسند اقدام سے اس کے غاصبانہ عزائم واضح ہوتے ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش ہیں بلکہ یہ ریاستوں کی خود مختاری کے خلاف حملہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہیں۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وقت خطے کے ممالک اور عوام پر اسرائیل کی جاری خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔