غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید

141

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہی ۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رادوان پر صیہونی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم  10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 109274 سے تجاوز کر گئی ہے۔