زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، مجموعی ذخائر 11.69 ارب ڈالر رہ گئے

123
reserves reached a 32-month high

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 11.69 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں، جب کہ 3 جنوری کو مجموعی ذخائر 16.37 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.68 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں۔

معاشی ماہرین زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو درآمدات اور قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ سے جوڑ رہے ہیں۔