آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار

141

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور ان کے وکیل عدالت میں  پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔