عمران سے ملنے نہیں دے رہے،مطالبات کیا خاک مانیں گے،شیر افضل

57

راولپنڈی (آن لائن/صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 2 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اتنے دن گزر گئے آج تک یہ ملاقات نہیں کروا پائے یہ مطالبات کیا خاک مانیں گے؟اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی کی صعوبتوں اور تکالیف میں اضافہ کیا ہے یہ شخص عدالتوں کے احکامات کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہے، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم کس سے مذاکرات کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں،ان کے پاس اختیار ہے تو ٹھیک ورنہ یہ ہمیں بتا دیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور دوسرے اچھے ماحول
کے ساتھ چلنا ہے تو یہ ماحول ختم کرنا ہو گا۔ انسداد دہشت عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی آئی نے کینسر اسپتال بھی بنایا، انہوں نے اس سے ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں لیا، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی کی جیل سہولیات کی درخواست عدالت میں دی ہے‘ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے کال، ڈاکٹر کی رسائی اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق درخواست دی ہے۔