بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش

108

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، 200 سال قبل تعمیر ہونے والی مسجد کو مندر کی جگہ پر تعمیر کیے جانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کی مقامی عدالت میں قدیم جامع مسجد سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی گڑھ جامع مسجد قدیم مندر کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی۔ عدالت میں دائر کیے گئے دعوے میں کہا گیا کہ جامع مسجد اُس جگہ پر تعمیر کی گئی جہاں کبھی بدھ مت، جین اور ہندو مندر موجود تھے۔