دھاندلی زدہ الیکشن تسلیم نہیں کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

90

اسلام آباد / کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن تسلیم نہیںکرتے دھاندلی کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اپنی فتح کے لئے استقامت میں لڑتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت کے رہنماء حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے امیدوار میر عثمان پرکانی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ، انجینئر ضیاء الرحمن ، سابق اپوزیشن لیڈر ملک
سکندر ایڈووکیٹ ، سعید احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میر عثمان پرکانی نے مولانا فضل الرحمن کو گزشتہ دنوں حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے دوران کی جانے والی دھاندلی سے ان کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کرنے کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کیا۔