سینٹرل جیل حیدرآباد میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے مفت کیمپ

171

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل حیدرآباد میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک مذہبی تنظیم کے فلاحی ادارے کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ طبی کیمپ میں قیدی مریضوں کو شوگر، بلڈ پریشر، آ نکھوں اور دانتوں کے مختلف امراض کے ٹیسٹ بھی کیے گئے،ساتھ ہی قیدیوں میں چشمے تقسیم کرنے کے علاہ آ نکھوں کے مرض میں مبتلا قیدیوں کا آپریشن کے لیے اندراج بھی کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے مستحق قیدیوں کو سردی سے بچا نے کے لیے رضائیاں اور لحاف بھی دیے گئے۔تنظیم کے ذمے داران کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔