حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس مقابلوں میں ڈکیت سمیت 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 2ساتھی فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پنیاری پولیس کا دوران پیٹرولنگ مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کی شناخت ساحل کھوکھر کے نام سے ہوئی، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار و فرار ملزمان کا تعلق سرگرم اسٹریٹ کرمنلز گروہ سے ہے جو گزشتہ دنوں سرگرم ہوکر پنیاری، پھلیلی، سخی پیر و دیگر تھانہ جات کی حدود میں ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔دوسری جانب ٹنڈوجام پولیس کا ٹنڈو قیصر میں ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا،مقابلہ بلوری شاخ ٹنڈو قیصر کے قریب پیش آیا جہاں واردات کے ارادے گھومنے والے مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی ،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میںاسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا،زیر حراست ملزم کی شناخت نوید عرف نومی نظامانی کے نام سے ہوئی جسے فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔