سرگودھا (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملک میں پہلی مصنوعی ذہانت یونیورسٹی بنا نے کا اعلان کرتے ہوے طلبا کو مشورہ د یا ہے کہ وہ ایسا سبجیکٹ نہ پڑھیں جس کی دنیا میں ڈیمانڈ نہ ہو ، چین میں بچے کلاس 5 سے بچے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پڑھ رہے ہیں ہمیں بھی اس پر توجہ دینی ہو گی ۔ طلبا اپنے مفاد کے لئے دوسروں کو استعمال کرنے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں ، وردی فوج کی ہو یا پولیس ہم سب کے لئے قابل احترام ہونی چاہیے ۔ سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکالر شپ لینے والے طلبا سے کہا کہ میری ہدایت پر آپ کو گارڈآف آنر دیا گیا ہے، جب آپ کو گارڈ آف آنر ملتا ہے تو یہ آپ کی محنت کا ثمر ہے جو آپ کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا، مجھے اس بات کا بھی احساس ہے کہ آپ کے والدین نے کس مشکل سے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، تو آپ کو اللہ تعالی کے بعد والدین کا شکرگزار ہونا چاہیے یہ اسکالرشپ نہیں آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔