زرعی بلوچستان کو مقتدر قوتوں نے تباہ کردیا ، مولانا ہدایت الرحمن

68

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ زرعی بلوچستان کو مقتدرقوتوں حکمرانوں کی نااہلی ،ناکامی وبدعنوانی نے تباہ کر کے رکھ دیا زمینداروں سے کیے گیے وعدے 8ماہ گزرنے کے باوجود وفانہیں ہوئے ٹیوب ویلزکو سولر پرمنتقلی سے زمینداروں کے مسائل میں کمی آسکتی ہے حکام بالاسے بات اور اسمبلی میں آوازبلند کرونگا ۔35ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پرمنتقلی کے عملی اقدامات کیے جائیں بلوچستان کے عوام سے سوتیلی ماں کاسلوک کب تک جاری رہے گا جماعت اسلامی حقوق کے حصول کیلئے بلوچستان کے عوام ،قائدین ،علماء کرام ،قبائلی سربراہان ،زمیندار وطلباء اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے حقوق نہ ملی تو ایک لاکھ افراد کو کوئٹہ میں جمع کرکے بھر پور احتجا ج کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی قلعہ سیف اللہ کے چیئرمین عبداللہ جان میرزئی ،جماعت اسلامی قلعہ سیف اللہ کے جنرل سیکرٹری عبدالحکیم مردانزئی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاوفدمیں محمد نور ،زین اللہ ،ملک عبدالبشیر ،ملک عبدالرشید ،عبدالصادق ،محمد ولی کاکڑودیگر شامل تھے اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے جنر ل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، اسامہ ہاشمی بھی موجودتھے ۔وفد نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو حکومت کی جانب سے 8ماہ قبل زمینداروں سے کیے گیے وعدے کو یاددلاتے ہوئے کہاکہ آٹھ ماہ قبل زمینداروں سے حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ تمام زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے مگرا ب تک قلعہ سیف اللہ سمیت دیگراضلاع کے زمیندارسولر کے انتظارمیں ہیں باغات ،فصلیں وزمینداری تباہ ہوگئی مگر حکومت اب بھی صرف بے عمل وعدے کررہی ہے، زمینداروں کیساتھ قومیت وعلاقیت کے نام پر تعصب ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔