کوئٹہ (نمائندہ جسرت) محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پابندی عائد کر دی، اقدام ہا ئی کورٹ کے احکامات کے تحت کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔