گوادر (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے کابینہ الیکشن مکمل، پوری کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی، اسماعیل عمر صدر، جبکہ سہیل محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کی کابینہ کے سالانہ الیکشن برائے 2025 الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی جمہوری اور شفاف طریقے سے مکمل ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے، جن میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران میں اسماعیل عمر صدر، بشیر قاسم نائب صدر، سہیل محمود جنرل سیکرٹری، جاوید احمد جوائنٹ سیکرٹری اور شئے شیہک خازن شامل ہیں، جبکہ سالانہ جنرل کونسل نے پریس کلب کی سرپرستِ اعلیٰ کے لیے سینئر صحافی اسماعیل بلوچ کو پہلے ہی منتخب کر لیا ہے، الیکشن کمیٹی نے کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نئی کابینہ پریس کلب کی فعالیت کو بہتر بنانے اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی، کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فیصلوں میں ممبران کی رائے کو شامل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن طے شدہ شیڈول کے مطابق اتوار 12 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔