عمران خان نے کہا مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں، فیصل چودھری

46

راولپنڈی(آن لائن)وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ‘حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی کی جیل سہولیات کی درخواست عدالت میں دی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے کال، ڈاکٹر کی رسائی اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق درخواست دی ہے۔عدالت نے ہماری درخواست منظور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔بانی پی ٹی آئی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔