(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کے تحت جنوری کے بلوں میں
رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024 ء کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 49 پیسے فی یونٹ رعایت دی جائے گی جو جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔