پشاور(آن لائن)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیت مذاکرات سے زیادہ پی ٹی آئی کو الجھانا ہے، ہمارے مطالبات صاف ہیں، ہمیںتحریری طور پر بتانے کی ضرورت نہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی کا ثبوت ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی
ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔