مائیکروسافٹ کا بھارت میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

179

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے بھارت میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے انڈین نژاد سی ای او ستیا نادیلا نے کہا کہ کمپنی اگلے 2برس میں بھارت میں یہ سرمایہ کاری کرے گی۔حالیہ چند برس میں دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک بھارت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس ملک میں نئے
صارفین تک پہنچنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں۔حالیہ چند ماہ کے دوران فیس بک کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ کے اے اصئی کے چیف سائنٹسٹ یان لیکون کے علاوہ کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ’نویڈیا‘ کے سربراہ جینسن ہوانگ نے بھی انڈیا کا دورہ کیا ہے۔اںڈیا میں سرمایہ کاری کے اعلان سے ایک ہفتہ قبل ہی مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ سمتھ نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی نئے مالی سال میں اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔بریڈ سمتھ نے کہا تھا کہ رواں برس کے دوران مائیکروسافٹ اے آئی ڈیٹا سینٹرز، اے ا?ئی ماڈلز کی تربیت، دنیا بھر میں کلاو?نڈ بیسڈ اپیلیکیشنز بنانے پر کام کرے گا۔