کراچی میں شدیدسردی سے 63اموات کا انکشاف

77

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں شدید سردی کے باعث 63 افراد کے مرنے کا انکشاف سامنے آیا۔ جس میں زیادہ تر منشیات کے عادی افراد تھے۔ مقامی این جی او کے مطابق کراچی میں دسمبر سے اب تک مختلف مقامات سے 43 لاشیں ملی ہیں، مرنے والے نشے کے عادی افراد تھے جوسردی برداشت نہ کرسکے، ان کے پاس خود کو سردی سے بچانے کے لیے کوئی انتظام نہیں تھا، نشے کے عادی افرادمیں ایک خاتون بھی شامل ہے جو کہ پاک کالونی میں آگ
لگاتے ہوئے جھلس کر جاں بحق ہوئی تھی ، 43 میں سے 13 بے گھر نشے کے عادی افراد کی موت سردی سے ہوئی، 38 افراد کی تدفین اور کچھ کو لواحقین کے حوالے کیا گیا جبکہ سرد خانے میں اب بھی 25لاوارث لاشیں موجود ہیں، سردی کی شدت کی وجہ سے اموات زیادہ ہورہی ہیں۔