ڈیجیٹل ڈکیتی پر حکام کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

46

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی ڈیجیٹل کرنسی کی ہیر اپھیر اور شہریوں کو اغوا کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی،یہ کمیٹی ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔کمیٹی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب اور راجا فرخ کے کردار کا جائزہ لے گی جبکہ سی ٹی ڈی
کی پولیس پارٹی کے چھاپوں کی تفصیلات حاصل کرے گی۔بعد ازاں تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ فائنل کرکے آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو اس سے قبل عہدے سے ہٹادیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بٹ کوائن ڈکیتی میں موبائل استعمال ہوئی تھی، ماضی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں سی ٹی ڈی افسران ملوث رہے ہیں۔