کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ابتدائی تیزی کے بعد کاروبار میں بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا۔ بازارِ حصص میں 1560 پوائنٹس کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 117613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا، جس کے نتیجے میں 1638پوائنٹس کی بڑی
مندی کے ساتھ 100 انڈیکس گھٹ کر 114414 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کم ہوکر 114148 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3903 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.09ارب شیئرز کے سودے 32.46 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہوکر 14316 ارب روپے ہوگئی۔100 انڈیکس مسلسل تیسرے روز منفی بند ہوا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے بازار میں بیرونی سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کیے ہیں، بازار میں ایف بی آر ہدف پورا نہ ہونے کی تشویش بھی ہے۔