فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آبادویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری خواتین کی ترقی سمیت ملکی معیشت کے فروغ کیلئیتمام وسائل بروئے کار لا ر ہا ہے۔وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کی صدرشاہدہ آفتاب نے کہا کہ خواتین ابھی تک کاروبار اور تجارت کے شعبہ میں آنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں لیکن اب چونکہ ان کیلئے ایک مضبوط، موثر، منظم، فعال، مربوط پلیٹ فارم کی صورت میں ویمن چیمبر موجود ہے اس لئے انہیں کسی گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ کے بغیر کاروبار ی دنیا میں بھی آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر خواتین کی ہمہ وقت رہنمائی کیلئے موجود ہے اس لئے انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر خواتین کی ترقی سمیت ملکی معیشت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ر ہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ کو انتہائی صاف و شفاف بنایا گیا ہے تاکہ اس میں صرف بزنس مین خواتین ہی شمولیت کر سکیں انہوں نے بتایاکہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیصل آباد کی مختلف اہم یونیورسٹیز کے کاروبار، تجارت اور کامرس سے متعلقہ شعبوں کے ساتھ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے ہیں تاکہ ان کی رہنمائی اور مشاورت سے خواتین کو ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سیکٹر میں فعال بنایا جا سکے۔