کراچی(کامرس رپورٹر)ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق ملک کے بینکاری شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت میں پاکستانی بینکوں نے اپنے علاقائی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) کے قرض دہندگان کی ٹاپ 15 میں 6 پوزیشنز حاصل کیں۔ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی سربراہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار قرض دہندگان نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونائیٹڈ بینک، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو بی ایل انڈونیشیا کے پی ٹی بینک ارتھا گرہا انٹرناشنل ٹی بی کے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کی مارکیٹ کیپ 270 ملین ڈالر ہے اور اس نے سال میں مجموعی منافع 193.2 فیصد حاصل کیا۔یو بی ایل کے علاوہ ٹاپ ٹین میں شامل تین دیگر پاکستانی بینک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے 108.4 فیصد، بینک الفلاح لمیٹڈ (107.1 فیصد) اور بینک آف پنجاب نے (98.4 فیصد) کا ریٹرن پیش کیا۔دریں اثنا الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) اور حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ بالترتیب 94.5 فیصد اور 93.2 فیصد ریٹرنز کے ساتھ 14 ویں اور 15 ویں نمبر پر رہے۔ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے مطابق اس درجہ بندی میں ایشیا پیسیفک کے ان بینکوں کو شامل کیا گیا ہے ۔