ایس ای سی پی نے ریگولیشنز میں بہتری کے لیے تجاویز طلب کر لیں

52

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 2017 کے لسٹڈ کمپنیز (ووٹنگ شیئرز کے خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز میں بہتری لانے اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی دستاویز جاری کیاہے۔ ان ترامیم کے ذریعے، ایس ای سی پی کا مقصد لسٹڈ کمپنیوں کے ٹیک اوور لین دین کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے، شفافیت کو بڑھانا اور اقلیتی شیئر ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات متعارف کرانا ہے۔بہتری کے اہم نکات میں عوامی اعلان کے ٹائم لائنز کو مو ٔثر بنانا، بار بار اور کم بار ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی قیمت کے تعین کے معیار پر نظرثانی، اور حاصل کنندگان اور لسٹڈ کمپنیوں کے لیے انکشاف کی ضروریات کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ مزید غور و فکر کے لیے رضاکارانہ پیشکشوں، آفر کے مینیجر (ایم ٹی او) کی ذمہ داریوں، اور بالواسطہ یا زنجیری حصولات سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔مشاورت کے دائرہ کار کو اب وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ مجوزہ ترامیم کے نکات کو حتمی شکل دینے میں زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جا سکے، تاکہ کوئی بھی ترمیم مو ثر طریقے سے مارکیٹ اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکے۔