کراچی(کامرس رپورٹر) یو نائیٹڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری برادری میں تعاون اور یکجہتی ضروری ہے،محنت اور دیانتداری سے اپنے کاروبار اور شخصیت کو برانڈ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔