نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی میں آغاز

75

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی میں ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز نے رجسٹریشن کروالی ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ کے مقابلے لوہے کے پنجرے(آئرن کیج) میں منعقد کئے جائیں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نے بتایا کہ پہلی نیشنل فائٹنگ لیگ کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔دو روز قبل ہم نے اس ایونٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہے ،ملک بھر سے200سے زائد مرد و خواتین اور جونیئر فائٹرز نے رجسٹریشن کروائی ہے جو اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ پاکستان میں بھی کیج فائٹنگ کو فروغ مل رہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں جونیئر ز کے چھ ،خواتین کے آٹھ اور مینز کے 13ویٹس میں مقابلے ہونگے ،جونیئربوائزکیٹیگری میں 30، 35، 40،45،50اور55کے جی جبکہ لیڈیز میں 40،45، 50، 55، 60، 68 اور72کے جی کی کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے ۔مینز کے ویٹس میں 40،45،50،55،60،64،68،72،80،84،90،95کے جی کے علاوہ اوپن ویٹ کیٹیگری بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے روز10جنوری کو ویٹس اور فیس آف کے ساتھ ساتھ جونیئرز کیٹیگریز کی فائٹس ہونگی جبکہ ہفتہ11جنوری کو لیڈیز اور مینز کے ویٹس اور فیس آف کے ساتھ کوالیفائنگ رائونڈز جبکہ 12 جنوری کو فائٹ نائٹ کے تحت فائنل فائیٹس ہونگی ۔