کراچی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کا وفد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گیا، وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ اور چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا۔وفد تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا جبکہ وفد کے ارکان زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کریں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کی 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔ ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دو میچز طے ہیں۔