کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سال 2024 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کے18 سے زائد شہروں میں کیے گئے اپنے سہ ماہی کوالٹی آف سروس (QoS) سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔ سروے کے دوران، کوالٹی آف سروس کے ضوابط کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔پی ٹی اے کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق زونگ فورجی نے نیٹ ورک کوریج، موبائل براڈ بینڈ، وائس اور ایس ایم ایس سمیت دیگر کلیدی اشاریوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈسٹری میں ایک سرکردہ آپریٹر کے طور پر جگہ بنائی ہے ۔ زونگ فورجی نہ صرف عمدگی کا معیار قائم کرتا ہے بلکہ اپنے قابل قدر صارفین کے لیے جدید اور بے مثال کنیکٹیویٹی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔موبائل نیٹ ورک کوریج میں زونگ کی ٹاپ رینکنگ جدت طرازی اور صارفین کے اطمینان کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔