اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اورموبائل چھن گئی

11

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر 15 فلائی اوور کے قریب ملزمان اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود ملیر 15فلائی اوور پر موٹر سائیکل چوری ہونے اور چھینے جانے کے واقعات روز ہوتے ہیں،ملیر 15فلائی اوور کے قریب ڈاکووں نے اسپیشل برانچ کے اہلکار اکبر سے لوٹ مار کی، اس دوران ملزمان سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔