مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورت حال

86

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ۔ خبررساںاداروں کے مطابق حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں تیز اور درمیانے درجے کی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ نکاسی آب میں رکاوٹ کے سبب شہر کی بعض شاہراہوں اور گلیوں میں جمع پانی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بہا لے گیا ۔ شہر کی بعض دکانوں اور کاروباری جگہوں میں بھی پانی بھر نے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ سعودی عرب قومی محکمہ موسمیات نے شہر میں شدید جھکڑوں اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی تھی۔