تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 3 ہفتے سے قید اطالوی خاتون صحافی کو رہا کر دیا گیا،جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئیں۔ اطالوی وزیراعظم جارجیامیلونی کے دفتر کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی سیسیلیہ صالا کو لے کر طیارہ روم پہنچ گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق خاتون صحافی کی رہائی سفارتی اور انٹیلی جنس چینل پر انتھک کام کے بعد عمل میں آئی۔ یاد رہے کہ سیسیلیہ صالہ کو 19 دسمبر کو تہران میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد خطے بالخصوص ایران میں ہونے والی تبدیلیوں پر رپورٹنگ کر رہی تھیں۔