پورٹ قاسم امیگریشن انچارج اے ایس آئی 2ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار

61

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران پورٹ قاسم امیگریشن انچارج اے ایس آئی عطااللہ میمن کو 2ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس میں ایف آئی اے انچارج کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں ہزاروں ڈالرز رشوت لینے والے اہلکاروں میں شامل اے ایس آئی عطا اللہ میمن کو گرفتار کر لیا گیا۔، اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے اہلکار زوہیب کے ہمراہ شپنگ ایجنٹ سے 4 ہزار ڈالر مانگے، معاملہ 2 ہزار ڈالر میں طے ہوا۔