کراچی(پ ر)مت کی نااہلی نے عوام کی زندگی اجیران بنادی ہے گیس کی بندش سے شہر کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیںاس کے علاوہ صنعتی پیدوار بھی متاثر ہورہی ہے ۔جس سے ملکی معیشت تباہ وبرباد ہورہی ہے اور مزدور دھاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے ۔دوسری جانب سی این جی کی بندش نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھی مفلوج کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے بحران میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔گیس کا بحران پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا گا اور گھریلو خواتین کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کریگا۔جماعت اسلامی گیس کے بدترین بحران پر خاموش نہیں رہے گی اور پوری قوت کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔