پی پی خدشات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، بیرسٹر عقیل

42

ٹیکسلا (آن لائن)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو جائے گی اور حکومت گر جائے گی۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خدشات کو احترام کی نظر
سے دیکھتے ہیں، یہ ہلکی پھلکی موسیقی دونوں طرف سے لگی رہتی ہے۔عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات اس لیے مانگ رہے ہیں تاکہ قوم کو پتہ چلے یہ کیا مانگ رہے ہیں، اب بلی کو تھیلے سے باہر آ جانا چاہیے، پہلی میٹنگ میں طے ہوا کہ تحریری مطالبات دیں گے تاکہ یوٹرن نہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو جان لینا چاہیے کہ پی ٹی آئی لیڈران کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ابھی تک قیدیوں کی فہرستیں نہیں دے سکے۔عقیل ملک نے مزید کہا کہ بانءپی ٹی آئی کوئی سیاسی قیدی تو نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی والے اپنا مینڈیٹ واپس مانگ رہے تھے مگر مطالبات میں مینڈیٹ واپسی سے متعلق کوئی ذکر نہیں ہے۔