پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، اسحاق ڈار

43

کراچی (آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بیرونی اداروں پر انحصار کم کرنے کیلئے مقامی
کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط کرنا ہے۔وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی برادری میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 سال قبل لگایا جانے والا تمام سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے، 2017 میں سیاسی عدم استحکام کے باعث معیشت کا پہیہ رک گیا تھا۔ 2018 ءمیں سٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر تھی۔ تاہم وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب محمد نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے 63 فیصد تھی، 2018 کے بعد پاکستان کے قرضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا۔