امریکا میں تفتیش پر مامور حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک کا دھماکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں ایک سپاہی مارا گیا تھا۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے سپاہی 37 سالہ میتھیو لیولزبرگر نے خود کشی کی تھی۔ اُس کی ڈائری اور دیگر رسمی انٹریز سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا تھا اور جو کچھ بھی کیا صرف اپنی جان لینے کے لیے کیا۔
ایف بی آئی کے حکام کہتے ہیں میتھیو لیولز برگر نے منصوبہ سازی کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹُولز استعمال کیے تھے۔ ان میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل تھا۔