رواں سال کوئی تبدیلی نہیں آنی،بڑوں سے اپیل ہے غریبوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

131

رالپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ رواں سال کوئی تبدیلی نہیں آنی،بڑوں سے اپیل ہے غریبوں کو معاف کردیں،ہم بیرون ملک میں ہوتے ہوئے بھی یہاں پر ایف آئی آر میں درج کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ جن کو امید ہے کہ نئے سال میں کچھ اچھا ہوگا، تو وہ اس سوچ سے باہر نکل آئیں، پیپلز پارٹی  کی بات حکومت سننے کو تیار نہیں، جیل میں ملاقات نہیں کرائی جارہی تو مذاکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی کیونکہ فیصلے کسی اور نے کرنےہیں،  پہلے میں کہتا تھا کہ ایک قبر ہے اور مردے 2 ہیں لیکن اب کہتا ہوں کہ قبرایک اور مردے 3 ہیں، دیکھنا یہ ہوگا کہ دفن کون ہوتا ہے؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام  نئی سال میں کچھ اچھے کے لیے دعاکرے، کوئی معجزہ ہوجائے تو ملک  بہتری کی جانب گامزن ہوسکتاہے۔