ٹیکس نظام کی وجہ سے کاروبار نہیں چل رہا،ہم آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں، وزیر اعظم

151
sabotaged by spreading chaos

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا   ہے کہ بھاری ٹیکسز پاکستان کےلیے  ایک بڑا مسئلہ ہے، لیکن  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں، اب ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے۔

اسٹاک ایکسچنیج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ  معاشی گروتھ ہی سب سے بڑا چیلنج ہے، تاہم ملکی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، وقت آنے پر ہم آئی ایم ایف کو خیر باد بھی کہیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ خدا نے پاکستان کو بہت سے وسائل اور معدنی ذخائر سے نوازا ہوا ہے، حقیقت پر مبنی اعدادو شمار کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس سلیبس کا نظام کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہا، ہماری مجبوری ہےجس کی وجہ سےہمیں آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے نبھانے ہوں گے۔