میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں ایک احتجاج کرنے والے شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مومی مجسمے کو توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے احتجاج کرنے والے ایک شخص نے مجسمے پر سرخ رنگ پھینکا اور پھر ہتھوڑے سے اس پر حملہ کیاکرتے ہوئے اسے توڑ دیا۔
ویڈیو میں مجسمے کے نیچے فلسطین کا جھنڈا بھی دکھائی دے رہا ہے، اس شخص نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور پورٹو ریکو زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
بی ڈی ایس میکسیکو نے اس واقعے کی وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم کا مجسمہ گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے، کیونکہ میکسیکو سٹی کے ویکس میوزیم نے 40 ہزار فلسطینیوں کے خون کو نظرانداز کر دیا تھا۔