سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

120
the price per tola increased by Rs

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔