حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی نے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوںکی تعمیر اور سندھ کی لاکھوں ایکٹر اراضی غیرمقامی افرادکو منتقل کرنے کے خلاف 40 روزہ جدوجہد کا اعلان کردیاایس ٹی پی کے وائس چیئرمین حیدرآباد نے ہوت خان گاڈھی، نصرت چنا، ڈاکٹر سومار اور دیگر کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 8 جنوری کو ضلع بدین سے احتجاج کا آغاز کیاجائے گا جو چالیس روز تک جاری رہے گا۔ انہوں نے
کہا کہ پیپلز پارٹی، نواز لیگ اور ان کے ہواری سندھ کی چھ کروڑ کی آبادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ایس ٹی پی سندھ کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ہم سندھ کے عوام کو باخبر کرتے ہیں کہ وہ دریائے سندھ اور سندھ کی زمینوں کی حفاظت کے لیے بیدار رہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاق نے پانی کے مسئلے پر سندھ کے مو¿قف کو نظر انداز کیا اور یہاں کے عوام کواعتماد میں لیے بغیر فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے نام پر سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین غیروں کو دی جارہی ہے، جو سندھیوں سے زمین چھیننے اور انہیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ،سندھ کے عوام اس ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ چھ کینالوں کی تعمیر یا پھر پاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ سندھیوں نے ماضی میں کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیا اور ہم کسی بھی صورت میں نہروں کی تعمیر کو قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی لاکھوں ایکڑ زمین چھوڑیں گے۔