حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اخباری صنعت سے وابستہ حیدرآباد کے سینئر اخبار فروش محمد فیصل عباسی کے والدطویل علالت کے دوران کراچی میں انتقال کرگئے ،مرحوم کو کراچی کے مقامی قبرستان میں ہی سپر د خاک کیا گیا ۔مرحوم کے انتقال پر ایصال ثواب کےلےے میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیوز پیپر ایجنٹ اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔اس موقع پر انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے صدر سید عامر افضال شاہ ، عبدالحکیم منان ، صغیر احمد ، عمران شریف ، اسلم قریشی ، رکن مجلسِ عاملہ عمران قریشی ، اعجاز احمد ، سلیم الدین ، طارق خان ، عدنان لیاقت ، محمد افضال ، ذاکر ، شہزاد ، تنویر گدی اور حیدرآباد کے سنیئر صحافی غلام قادر توصیفی ،عبدالرشید،اخلاق احمد اوراور سول ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم عارف سکندری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے محمد فیصل عباسی سے تعزیت کا اظہا رکیا اور دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کی بخشش و مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور محمد فیصل عباسی سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔