راولپنڈی(آن لائن)پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ2024ءکراچی میں ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق یہ تقریب پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل سال
کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔اس موقع پرخطاب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ سرکریک سے جیوانی تک پاکستان کے ساحلی علاقے کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ نیول چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران سمیت سول معززین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاک بحریہ