بدین (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سفینا، گٹکا، آئیس اور دیگر منشیات پر قابو پایا جائے۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کہا کہ روپوش و اشتہاری ملزمان اور ایکٹو کرملنز کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل لفٹر چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس فروخت کردیتے ہیں لہذا کباڑیوں کی دکانوں پر موٹر سائیکل کے پارٹس چیک کیے جائیں اور چوری شدہ پارٹس خریدنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل شوروم مالکان سے روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت کا ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کہا کہ ہر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی ہے اور جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔روڈ حادثات کے بڑہتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کہا کہ فیٹل ایکسیڈنٹ کی صورت میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق 550 کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔قبل از نو تعینات ایس پی ہیڈ کوارٹر بدین محمد اسلم لانگاہ کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں ضلع بھر کے افسران کا تعارف بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر بدین محمد اسلم لانگاہ نے کہا کہ ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کی سربراہی میں ضلع بھر میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت چھوڑا نہیں کیا جائے گا۔امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایس ڈی پی او بدین شہزاد سومرو، ایس ڈی پی او شہید فاضل راہو شکیل احمد سولنگی، ڈی ایس پی سی آئی اے عبد الرحیم خاصخیلی، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل سلیم رضا پرھیاڑ، ڈی ایس پی واجد اکبر عباسی، انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور آفس اسٹاف نے شرکت کی۔