گولارچی،سندھ ہیلتھ کیئر کی جانب سے اتائیوںکیخلاف آپریشن

92

گولارچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے گولارچی میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سرپرائز آپریشن کیا گیا۔ کئی اتائی ڈاکٹر ٹیم کی آمد سن کر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔جبکہ انسپکشن ٹیم نے سندھ میڈیکل سینٹر کے اتائی ڈاکٹر اقبال ملاح، عزیز سمیجو، وقاص شہباز آرائیں، رام چند و دیگر کے غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ کلینک سیل کر دیے۔اس مواقع پر ٹیم میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر امام، ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، اویس سومرو، اور مقصود سومرو نے کہا کہ ان اتائی ڈاکٹروں کے خلاف بار بار کارروائی کی جائے گی تاکہ ان کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ جلد ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ یہ اتائی ڈاکٹر عوام کے لیے نقصان دہ ہیں، جو جانوروں کی ادویات عام انسانوں پر استعمال کرتے ہیں۔