محراب پور(جسارت نیوز)گنے سے بھری ٹریکٹر میں تصادم، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ، ایک ٹرالی کا ٹریکٹر پل سے لٹک گیا، ٹریفک کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی، حادثہ مہران ہائی وے پر نصرت کینال پر بنے مونگیا موری پل پر ہوا جہاں باندھی شوکر مل کے لیے گنا لے کر جانے والے دو ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اس حادثے میں ڈرائیور یاسین سندھیلو اور مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم گنے کی ٹرالی سے لگا ہوا ٹریکٹر نصرت کینال پل سے اتر کر نیچے لٹک گیا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت جزوی طور پر متاثر رہی تاہم دریا خان مری پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے ٹریکٹر اتار کر ٹریفک کی آمد ورفت بحال کرا دی، پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔