عوامی مشکلات کے ازالے کیلیے ایم اینڈ آر کی اسکیمیں شامل کی جائیں ،فیصل احم عقیلی

38

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کے ازالے اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع تھرپارکر کی ایم اینڈ آر کی اسکیمیں شامل کی جائیں تاکہ ان اسکیموں کی منظوری کے بعد ان علاقوں میں ترقی اور آسکے جس سے عوام کو فائدہ پہنچ سکے. وہ آج کمشنر کمیٹی ہال میں ضلع تھرپارکر کی سال 2024.25 کی ایم اینڈ آر کی تجویز کردہ اسکیموں کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے . ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے مقامی باشندوں میں خوشحالی آئے گی اور ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا. انہوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع تھرپارکر کی تجویز کردہ ایم اینڈ آر اسکیموں میں کام کے معیار کو یقینی بنائیں اور ان کی مانیٹرنگ اور فالو اپ اجلاس منعقد کئے جائیں. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے بتایا کہ ضلع تھرپارکر میں ڈسٹرکٹ بلڈنگس کی 6 ایم اینڈ آر کی اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں جن کی لاگت 2.60 ملین روپے ہے، اسی طرح روڈ سیکٹر کی 9 اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں جن کی لاگت 42.395 ملین روپے ہے اسی طرح پراونشل ہائی ویز کی ایم اینڈ آر کی 6 اسکیمیں اور ایک اسپیشل کلورٹ کی اسکیم تجویز کی گئی ہے جس کی لاگت 100.733 ملین روپے ہے۔