ہنگورجہ،سینئر صحافی عبدالرحیم سولنگی کی سالگرہ منائی گئی

38

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) سندھی ادبی سنگت برانچ گڈیجی کے کونسلر اور سینئر صحافی عبدالرحیم سولنگی کی سالگرہ پریس کلب رانی پور میں منائی گی۔ جس میں سندھ کے عاشق، شعر ، ادیب صحافیوں، سماجی کارکنوں، شہریوں اور قوم پرستوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سالگرہ کے کیک یونین کونسل سیٹھارجہ بالا کے چیئرمین ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی جسقم کے رہنما ڈاکٹر نذیر نذیر کھوکھر، سندھی ادبی سنگت ضلع خیرپور کے سابقہ رابطہ سیکرٹری پروفیسر مختار چنا ، پروفیسر بشیر جانوری،وائس آف رانی پور کے صدر غازی امداد لاڑک شوکت گھانگھرو، امیر یار شاہانی شکیل شیخ، فاروق دایو،الطاف عباسی اور دیگر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عبدالرحیم سولنگی نے صحافت کا سفر جدید صحافت کے دور سے شروع کیا، جس نے ان کے قلم کے تقدس بحال رکھا ہے محکوم لوگوں کے حقوق اور سندھی زبان کے تحفظ کے ساتھ جاگیردارانہ نظام کے خلاف آواز بلند کیا ہے سندھ کی زمین کی بقا کے لیے وہ ہمیشہ مقامی صحافیوں سے آگے رہے ہیں۔ اس نے نثر میں سندھیوں کی خوشحالی کے بارے میں بھی بات کی ہے جو ابھی تک اپنے قلم کی حرمت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر پھول اور کتابیں تحفے پیش کیے گئے۔