کھپرو،تجارت کیخلاف گرینڈ آپریشن ،ہیوی مشینری کا استعمال

113

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش سولنگی کھپرو نے تجاوزات آپریشن کے لیے میونسپل کمیٹی سے تجاوزات ہٹانے کے لیے مشینری سمیت پولیس وغیرہ کی مدد مانگ لی ہے جس کے شہید چوک سے لے کر ہتنگو روڈ تک گرینڈ آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق کھپرو میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع جس میں کھپرو شہید چوک سے لے کر ہتنگو روڈ تک آپریشن کیا جس میں دکانوں کے آگے چھپرے تھلے پھٹے توڑ کر روڈ کو کلیئر کرایا گیا۔ اس آپریشن میں ہائی وے ڈپارٹمنٹ میونسپل کمیٹی عملہ کھپرو تھانہ کے اہلکار ریونیو ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا جس کے بعد شہر بھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جو حدد کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف دے رہی تھی۔جبکہ شہریوں نے ایسی کاوشوں کو سراہا ۔ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا آپریشن مسلسل چلتا رہنا چاہیے جس میں شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے کل سے مزید دوسرے مزید روڈ کو بھی کلیئر کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشن میرے ہوتے ہوئے جاری رہے گا شہر کو صاف رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ سینیٹر عینی مری کی بھی خاص ہدایت ہے شہر کی صفائی ستھرائی آپ نے کرنی ہے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔